خالد ندیم 9 فروری 1963ء کو شیخوپورہ (پنجاب پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ان کے والد ماجد کا اسمِ گرامی عنایت علی (1929ء امرتسر - فروری 2013ء شیخوپورہ) اور والدہ ماجدہ کا نام حمیدہ خاتون (1935ء امرتسر - مئی 2011ء شیخوپورہ) ہے۔

تعلیم

ترمیم

ایم سی ہائی اسکول وارث روڈ شیخوپورہ، گورنمنٹ کالج آف کامرس شیخوپورہ، گورنمنٹ کالج شیخوپورہ سے گریجویشن تک تعلیم کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے اور پی ایچ ڈی (ڈاکٹر اختر حسین راے پوری، حیات و خدمات) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ان کے پسندیدہ اساتذہ میں محمد انور خاں شیروانی، محمد رمضان داؤد، عزیز احمد، پروفیسر شوکت علی، پروفیسر ارشاد غالب، پروفیسر اصغر ندیم سید، ڈاکٹر محمد معروف، پروفیسر عبد الجبار شاکر اور ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی شامل ہیں۔

تدریس

ترمیم

1986ء سے پنجاب کے گورنمنٹ کالجز آف کامرس میں تدریسی فرائض انجام دینے کے بعد 2008ء سے سرگودھا یونیورسٹی کے شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں 8 فروری 2023 تک شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں کے چیرمین رہے۔

تصانیف

ترمیم

تحقیق، تنقید، ترجمہ، تدوین اور شاعری ان کی دلچسپی کے میدان ہیں۔

  • میر سے فیض تک (لاہور، دہلی)،
  • اختر حسین راے پوری، حیات و خدمات (لاہور)،
  • جہانِ تلمیحات (لاہور)،
  • شبلی شکنی کی روایت (لاہور)،
  • عہدِ حاضر کا فکری بحران اور اقبال (لاہور)
  • اردو میں ارمغانِ علمی کی روایت (کراچی)؛
  • ایسے ہوتے ہیں وہ نامے (لاہور)،ترجمہ
  • حضورؐ بحیثیت سپہ سالار (لاہور، دہلی)،ترجمہ
  • اردو ترجمہ مکاتیبِ شبلی (اعظم گڑھ) ترجمہ
  • جمال میاں (کراچی)؛ ترجمہ
  • شبلی کی آپ بیتی (لاہور، اعظم گڑھ، دہلی)،
  • آپ بیتی علامہ اقبال (لاہور، کلکتہ، دہلی)
  • آپ بیتی مرزا غالب (لاہور)؛ ترتیبِ
  • مکاتیبِ ابنِ فرید (لاہور)،
  • رقعاتِ مشفق خواجہ (لاہور) ّ
  • اقبالیاتی مکاتیب (راولپنڈی)
  • انتخابِ ولی دکنی (لاہور)،
  • جھوٹا سب سنسار (لاہور)،
  • شگفتہ افسانے (لاہور)،
  • ارمغانِ رفیع الدین ہاشمی (راولپنڈی)
  • نگارشاتِ شمیم (کراچی)
  • ندرتِ خیال (لاہور)
  • مطالعاتِ اسرار و رموز (لاہور)