ڈاکٹر شفیق عجمی کا شمار پاکستان کے مشہور ماہرین اقبالیات میں ہوتا ہے۔ 1973ء میں ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوئے۔ بشیر احمد چٹھہ جو ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان سے بھی فیض حاصل کیا۔ 1979ء میں محکمہ تعلیم پنجاب میں ملازمت کی۔ بطور شعبہ اُردو نصابات خصوصا! اقبالیات کے پرچے کو عصری تناظر میں ایپ ٹو ڈیٹ کیا۔ ایم اے بے اے(آنرز) اُردو ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطع کے کئی مقالات کی نگرانی کی۔ جن میں ایسے تحقیقی مقالات بھی تھے جن کا موضوع اقبالیات تھا۔ دسمبر 2013ء میں قبل از وقت ریٹائرڈ ہوئے۔ ریڈیو پرگرام ”آہنگ اقبال“ کاحصہ رہے۔

تصانیف ترمیم

  • مقالات اقبالیات
  • اقبال شناسی عالمی تناظر میں
  • اقبال شناسی کی روایت میں ڈاکٹر محمد رفیع الدین کا مقام
  • اقبال کا تصور روحانی اور اس کے ناقدین