ڈاکٹر فرخ جاوید
سیاست دان
ڈاکٹر فرخ جاوید ولد چودھری بشیر احمد 6 جون 1958ء کو عارف والا میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1985ء میں نشتر میڈیکل کالج ملتان سے ایم بی بی ایس اور 2002 میں رائل کالج یو کے سے ایم آر سی پی کی ڈگری حاصل کی۔آپ یو کے میں منعقد ہونیوالی مختلف بین لااقوامی کانفرنسوں اور کورسز میں شرکت کرچکے ہیں۔آپ ایک میڈیکل ڈاکٹر ہیں جنھوں نے 2002ء اور 2008ء کو رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے،۔2013 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور بطور وزیر زراعت فرائض سر انجام دے رہے تھے ،حال ہی میں 28 نومبر 2016ء سے انھیں وزارت خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کا قلمدان سپرد کیا گیا ہے۔آپ کے بھائی میاں نوید طارق 1997ء سے 1999ء کے دوران بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب خدمات سر انجام دیتے رہے۔