ڈاکٹر مختار ظفر محقق، نقاد، تاریخ دان اور معلم ہیں۔ان کی پیدائش مشرقی پنجاب کی تحصیل نکودر ضلع جالندھرکے معروف قصبے چک مغلانی کی ذیلی بستی میں ہوئی۔ قائد اعظمؒ کے معالجِ خاص ڈاکٹر کرنل الٰہی بخش اسی قصبے کے رہائشی تھے۔

تصانیف ترمیم

انھوں نے کئی کتابیں تصنیف کیں[1]۔

  • علامہ طالوت … خطہ ملتان کی علمی و ادبی اور تحقیقی روایت کا معتبر حوالہ شعبہ ٔ اردو : بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ٗملتان 2002ء
  • اسدؔ ملتانی… فکرِ اقبال کا نمائندہ شاعر ٗبیکن بکس گلگشت کالونی ملتان 2007ء
  • محمد عبد اللہ نیازؔ…خطۂ ملتان کی تحقیقی اور قومی شعری روایت کا منفرد حوالہ۔شعبۂ اردو: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ٗملتان ٗ 2009ء
  • ملتان کی اردو شعری روایت (مقالہ پی ایچ ڈی)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ٗ جنوری 2014ء
  • شاعرانِ خوش نوا (تحقیق و تنقید) بیکن بکس لاہور 2015ء
  • آفاقی و سرمدی سرائیکی شاعر: خواجہ غلام فرید ٗ جھوک پبلشرز ٗدولت گیٹ ٗملتان 2015ء
  • نگارش کدہ… تبصرے ٗتجزیئے (کتابوں اور مجلّوں کے) ٗبیکن بکس ٗلاہور / ملتان ٗجنوری 2016ء
  • پاکستانیات ٗبیکن بکس لاہور /ملتان 2017ء
  • ملتان ٗادب اور تصوف ٗالکتاب گرافکس وحید پلازہ ٗحسن پروانہ روڈ ٗملتان 2018ء
  • ابوالکلام آزاد… متاعِ گم گشتہ، فکشن ہاؤس لاہور 2019ء
  • شعروادب کی محفلیں …ملتان کی، فکشن ہاؤس لاہور 2020ء
  • سفرنامے :سوئے حرم لے چل اور کیوں نہ ہم بھی سیر کریں ساؤتھ کوریا کی، فکشن ہاؤس لاہور 2020ء
  • آئینہ خانہ۔ نقاد و نظر، بکس اینڈ ریڈرز ملتان،2021ء
  • مقدمے اور ابتدایئے (نامور اہل قلم کی چند کتابوں کے) بکس اینڈ ریڈرز ملتان، 2021ء
  • قلمی چہرے اور شخصی مضامین‘‘ اس وقت فکشن ہاؤس لاہور میں زیرِطباعت ہے،اس انٹرویو کی اشاعت سے پہلے وہ بھی منظرعام پر آجائے گی۔
  • وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں
  • شعر و ادب کی محفلیں ملتان کی

حوالہ جات ترمیم

  1. "ڈاکٹر مختار ظفر کے علمی خزانے پر ایک نظر"۔ Nawaiwaqt۔ 2022-04-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2024