ڈاکیومنٹری
ڈاکیومنٹری (انگریزی: Documentary film) ایک غیر فکشن متحرک تصویر ہے جس کا مقصد حقیقت کو دستاویزی شکل دینا ہے، خصوصًا اس مقصد سے کہ اس کے ذریعے ہدایات، تعلیم اور تاریخی ریکارڈوں کی ترسیل ہو یا انہیں محفوظ رکھا جائے۔ [1]
سنجیدہ نوعیت کی مثالترميم
ڈسکوری چیانل پر 24 تا 27 فروری 2014ء کو ایک ڈاکومنٹری ’’لیونگ وتھ کے کے آر‘‘ نشر کیا گیا جس میں یہ بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرز ابتدائی 4 برسوں میں بہتر مظاہرے نہیں کرپائی لیکن 2012ء میں اس نے خطاب کی دعویدار ٹیم دھونی کی چینائی سوپر کنگس کو شکست دیتے ہوئے خطاب حاصل کیا۔ اِن تمام واقعات اور پس پردہ کوششوں اور حکمت عملیوں کو اس ڈاکومنٹری میں دکھایا گیا۔ اس ضمن میں یہ خبر منظر عام پر آئی ہے کہ شاہ رُخ خان اپنی ٹیم کے ایک طویل سفر اور اس سفر کے نشیب و فراز کو دیکھ کر جذبات سے مغلوب ہوگئے اور ان کی آنکھیں نم ہوگئیں۔[2]
مزید دیکھیےترميم
حوالہ جاتترميم
- ↑ "Oxford English Dictionary". oed.com. 25 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2018.
- ↑ کے کے آر کی ڈاکیومنٹری فلم، شاہ رُخ خان روپڑے