ڈرافٹ

ویکیپیڈیا ضد ابہام صفحہ


Draft

ایک قسم کی تحریر۔ مالی حساب کتاب اور ادائیگی کے سلسلے میں بینک کی طرف سے پلٹایا جاتا ہے۔ مثلاً ایک مقام سے دوسرے مقام پر روپیہ بھیجنا ہو اور ہر دو مقامات میں بینکاری ادارے موجود ہوں تو ایک جگہ روپیہ جمع کرکے دوسرے مقام کے بینک کے نام ڈرافٹ خرید لیا جاتا ہے اور وہاں پر ڈرافٹ کا روپیہ وصول کیا جاتا ہے۔ ڈرافٹ دہندہ سے بینک اس خدمت کے لیے کچھ کمشن وصول کرتا ہے۔ مکتوب الیہ کو منی آڈر کی بجائے ڈرافت بھیجنا زیادہ محفوظ اور کم خرچ پڑتا ہے۔ اور اس طرح وقت بھی کم لگتا ہے۔ ڈرافٹ کی اصلطلاح اس آئینی مسودے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے جسے عارضی طور پر بحث تمحیص کے لیے لکھا گیا ہو۔ اس فوجی دستے کو بھی ڈرافٹ کہتے ہیں جو کسی دوسری جگہ فوجی یونٹ میں شمولیت کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم