Dredger

ایک بحری جہاز جو سمندروں، دریاؤں اور جھیلوں میں سے کیچڑ نکالنے اور پانی کے نیچے زمین کھودنے کے کام آتا ہے۔ پانی کو گہرا کرنے، بندرگاہوں کو چوڑا کرنے، مورچے، کھائیاں یا پشتے بنانے یا پلوں کے ستوں کے لیے بنیادیں کھودنے اور روشنی کے مینار وغیرہ تعمیر کرنے میں جو مشینیں استعمال ہوتی ہیں وہ ڈریجر پر رکھی جاتی ہیں۔ ڈریجر میں اٹھانے کا ایک بڑا آلہ ہوتا ہے۔ جسے کریں کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ موٹے تاروں کے رستے ہوتے ہیں۔ یہ رسے پانی میں پھینک دیے جاتے ہیں اور کرین کی حرکت سے وہ پانی کے نیچے زمین کو کھودتے یں۔ کرین کھدی ہوئی مٹی کو باہر پھینکتی رہتی ہے۔

نگار خانہ

ترمیم