ڈپریشن کے مریضوں کے لیے ایک موثر دوا ہے جس کا کام اعصاب میں موجود کیمیائی توازن کو درست کرتا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر بگڑ جاتا ہے اور اسی وجہ سے مریض ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔

اس کا استعمال بڑوں میں پٹھوں اور جوڑوں کے در میں بھی ہوتا ہے ( مثلاً نچلی کمر کا درد ) اور آسٹیو آرتھرائٹس وغیرہ۔

ہدایات

ترمیم

قابو سے باہر گلا کوما مرض میں مبتلا افراد کے لیے اس دوا کا استعمال ممنون ہے۔ اگر مریض نے پچھلے 14 دن میں ایم۔ اے۔ او انہیٹر استعمال کیا ہو تو اس دوا کا استعمال خطرے سے خالی نہیں۔ اگر سمبالٹا کے مریض کو ایم۔ اے۔ او۔ آئی کا استعمال کرنا ہی ہے تو اسے کم از کم 5 دنوں تک انتظار کرنا چاہیے۔ سمبالٹا استعمال کرنے والے کچھ نوجوان مریضوں میں خود کشی کے خیالات پیدا ہو جاتے ہیں لہذا ڈاکٹر کو چاہیے کہ وہ اپنے نوجوان مریضوں کے احوال سے باخبر رہے اس طرح کے مریضوں کے رشتہ داروں اور دوستوں وغیرہ کو بھی مریضوں کے موڈ میں ہونے والے تبدیلیوں سے باخبر رہنا چاہیے۔

دوا لینے سے قبل

ترمیم

اگر کوئی مریض ڈیوکسی ٹائن سے الرجک ہے تو اسے یہ دوا استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ اس بات کی یقین دہانی کے لیے کہ یہ دوا آپ کے لیے نقصان دہ نہیں اپنے ڈاکٹر کو مندرجہ ذیل کے بارے میں آگاہ کریں۔

* گردے یا جگر کی بیماری* مرگی کے دورے وغیرہ* خون جمنے کی بیماری* زیادہ بلڈ پریشر* گلا کوما* ماضی میں خود کشی کے خیالات* ماضی میں نشے کی عادت

نقصانات

ترمیم

ڈولوکسیٹائن کے سائڈافیکٹس میں مندرجہ زیل شامل ہیں:

  • متلی کا ہونا
  • چکر آنا
  • جنسی کمزوری کا ہونا[1]
  • منہ کا خشک ہونا
  • سر درد

پ رہی ز

ترمیم

اس دوا کے مریضوں کو مندرجہ ذیل اشیاء سے پ رہی ز کرنا چاہیے۔

* شراب * درد کشی کی ادویات

حوالہ جات

ترمیم
  1. Chappell; Littlejohn, Kajdasz, Scheinberg, D'Souza, Moldofsky (Jun 2009) "A 1-year safety and efficacy study of duloxetine in patients with fibromyalgia" Retrieved 2013-08-25