ڈوماکی
ڈماخی/ڈوماکی زبان کا لسانی تعلق: ہندیورپی⇽ ہندایرانی⇽ہندآریائی⇽مرکزی لسانی گروہ⇽ ڈماخی
لسانی علاقہ و آبادی: ہنزہ/نگر، گلگت بلتستان، پاکستان
· موجودہ تعداد:340 (ِ2011)
ڈوماکی پاکستان کے گلگت بلتستان میں بولی جانے والی زبان ہے۔
ڈماخی یا ڈوماکی زبان پاکستان میں صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع ہُنزہ/نگر میں بولی جاتی ہے۔ یہ تیزی سے معدوم ہونے والی ایک قدیم زبان ہے جس کا لسانی تعلق ہند آریائی کی مرکزی شاخ سے ہے اس زبان کے بولنے والوں کی تعداد اب صرف 340 (2011ء) افراد تک رہ گئی ہے۔ شمالی پاکستان میں اس زبان کا زیادہ تر لسانی رابطہ شینا، بروشسکی اور وخی زبان کے ساتھ رہا ہے۔ اس زبان کے چالیس فی صد الفاظ کا شینا سے اشتراک پایا جاتا ہے۔ شمالی پاکستان میں یہ ڈوم (سازندوں) لوگوں کی زبان ہے۔ شینا اور بروشسکی زبان نے کئی الفاظ ڈوماخی زبان سے لیے ہیں اور کئی الفاظ ڈوماخی نے ان دونوں زبانوں سے لیے۔ (رازول کوہستانی)