ڈُماخی/ڈوماکی زبان کا لسانی تعلق: ہندیورپی> ہندایرانی> ہندآرہائی> مرکزی لسانی گروہ> ڈُوماکی/ڈُماخی

ڈُماخی زبان پاکستان کے شمال میں وادی ہنزہ/نگر، صوبہ گلگت بلتستان میں بولی جانے والی ایک قدیم زبان ہے جو اب تیزی سے معدوم ہو رہی ہے اور زبان کے بولنے والوں کی تعداد تین سو چالیس افراد تک باقی رہ گئی ہے۔ یہ زبان شمالی پاکستان میں اُن سازندوں ، موسیقاروں یا ڈُوم لوگوں کی زبان ہے جو ماضی میں کاسبی/کسبی قسم کی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ یہ زبان بروشسکی اور شینا زبان کے درمیان بولی جانے والی ایک قدیم زبان ہے اور انہی دو زبانوں نے ڈُماخی کو معدومی سے دو چار کیا ہے۔ اس زبان میں کوئی بھی تحریری ادب یا لکھی گئی کوئی کتاب موجود نہیں۔ [رازول کوہستانی]