ڈو کاٹیج انگلینڈ کے لیک ‏ضلع میں گراسمیر کے کنارے ایک گھر ہے۔ یہ دسمبر 1799 سے مئی 1808 تک شاعر ولیم ورڈز ورتھ اور ان کی بہن ڈوروتھی ورڈز ورتھ کی رہائش کے طور پر مشہور ہے، جہاں انھوں نے آٹھ سال سے زیادہ عرصے تک"سادہ زندگی، لیکن اعلیٰ سوچ" کے ساتھ زندگی بسر کی۔ اس عرصے میں ولیم نے بہت ساری نظمیں تخلیق کیں۔ [1]

Dove Cottage
ڈو کاٹیج

ولیم ورڈز ورتھ نے 1802 میں اپنی بیوی میری سے شادی کی اور وہ اور اس کی بہن ورڈز ورتھ کے ساتھ اس کٹیا میں رہنے لگیں۔ چار سالوں میں اس کے خاندان میں تین بچوں کا اضافہ ہوا۔ 1808 میں یہ خاندان کہیں اور چلا گیا۔ اس کے بعد اس کٹیا میں کئی سالوں تک تھامس ڈی کوئنسی رہائش پزیر رہے۔

اس کاٹیج کو ورڈز ورتھ ٹرسٹ نے 1890 میں حاصل کیا تھا اور اسے 1891 میں رائٹر ہوم میوزیم کے طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ یہ مکان گریڈ 1 درج عمارت ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اسے ایک سال میں تقریباً 70,000 زائرین دیکھنے آتے ہیں۔

ورڈز ورتھ

ترمیم
 
ولیم ورڈز ورتھ، انگریز شاعر۔
 
باغ سے ڈو کاٹیج، سرکا 1920۔
  1. Sarker، Sunil Kumar (31 اکتوبر 2003)۔ William Wordsworth: A Companion۔ New Delhi: Atlantic Publishers and Distributors۔ ص 10۔ ISBN:9788126902521۔ اطلع عليه بتاريخ 2014-11-13