ڈپریشن کیا ہے

ترمیم

ڈپریشن ایک ایسا خطرناک مرض ہے۔ جو نہ صرف آپ کی جسمانی و نفسیاتی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ آپ کے سونے جاگنے، کھانے پینے حتیٰ کہ سوچنے تک پر اثر انداز ہوتا ہے۔

آج کے زمانے میں یہ مرض اس قدر عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی دنیا کا کوئی شخص اس سے محفوظ بچا ہو۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتی ہیں۔

معاشرے کے بڑھتے ہوئے مسائل ،کم آمدنی اور زائد اخراجات، گھریلو پریشانیاں اور ملک کے بگڑتے ہوئے حالات نے انسان کو ڈپریشن کا شکار بنا دیا ہے۔ہر روز ہمیں کسی نہ کسی ایسی صورت حال سے گذرنا پڑتا ہے جس سے ہم مزید الجھنوں، ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

ڈپریشن کی وجوہات

ترمیم
  • محبت یا کسی مقصد میں ناکامی، گھریلو لڑائی جھگڑے اور بے روزگاری جیسے مسائل انسان کو ڈپریشن کی طرف لے جاتے ہیں۔
  • بہت زیادہ ذہنی دباؤ یا جسمانی تھکن میں جب انسان بالکل تنہا ہو توایسی صورت میں ڈپریشن کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
  • بعض افراد انتہائی حساس ہوتے ہیں، اس لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو خود پرحاوی کرلیتے ہیں۔ اور اپنا دھیان بٹانے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ ایک ہی بات کو باربارسوچتے چلے جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کی ٹینشن بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔
  • زیادہ تر لوگ اپنے دل کی باتیں دل میں رکھتے ہیں،اور دل ہی دل میں کڑھتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی سوچیں مزید الجھ کر ان کو ڈپریشن کا مریض بنا دیتی ہیں۔
  • کسی قریبی عزیز کے انتقال، کسی اپنے کی طلاق یا بے روزگاری کی صورت میں کچھ عرصہ اداس رہنا فطری عمل ہے مگر بعض افراد اس اداسی سے باہر نکل نہیں پاتے جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ڈپریشن کی علامات اور علاج

ترمیم

ڈپریشن سے متعلقہ یہ تحریر ہیلپ اردوآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ helpurdu.com (Error: unknown archive URL) کی ویب سائٹ سے اخذ کی گئی ہے۔ اگر آپ ڈپریشن کی علامات اور علاج سے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں تو نیچے دیے ہو ئے لنک پر کلک کریں۔

ڈپریشن کیا ہے۔ ڈپریشن کی علامات، وجوہات اور علاج[مردہ ربط]۔