ڈیجیٹل رائٹس مینیجمنٹ (انگریزی: Digital rights management، اردو ترجمہ: عددی حقوق کا انتظام، مخفف: DRM، اردو: ڈی۔ آر۔ ایم۔) ایک عمومی اصطلاح ہے انضباط رسائی کی ٹیکنالوجیز کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ نظام ہارڈویئر کے صنعت کار، ناشریں، اہلیان حق تنصیف اور افراد اپنے عددی مواد اور آلات کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین اردو نے انگریزی کی اس عمومی اصطلاح کا کوئی نعم البدل ابھی متعارف نہیں کروایا۔