ڈینیل ہینڈلر (مصنف)

امریکی ناول نگار

ڈینیل ہینڈلر (Daniel Handler) ایک امریکی مصنف ہیں۔ آپ 28 فروری 1970ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کی وجہِ شہرت قلمی نام لیمونی اسنیکٹ (Lemony Snicket) سے شائع ہونے والے دو سلسلے، آ سیریز آف انفورچونیٹ ایونٹس (A Series of Unfortunate Events) اور آل دی رونگ کوئسچنز (All the Wrong Questions) ہیں، جو بچّوں کے لیے لکھے گئے ہیں۔ ان دونوں سلسلوں کے مرکزی کردار کا نام لیمنی اسنیکٹ ہی ہے۔ بڑوں کے لیے تحریر کردہ کتابوں پر ڈینیل کا اصل نام شائع ہوتا ہے۔ آپ کی پہلی کتاب دی بیسک ایٹ (The Basic Eight) ابتدا میں اپنے نہایت سنجیدہ موضوع کے باعث کئی ناشرین کی جانب سے مسترد ہوئی۔ آپ کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب وی آر پائریٹس (We are Pirates) ہے۔

ڈینیل ہینڈلر
Daniel Handler
ڈینیل اپنے کتابی سلسلے آ سیریز آف انفورچونیٹ ایونٹس کی تیسری اور آخری قسط دی اینڈ کی اشاعتی دعوت کے موقع پر؛ بتاریخ 12 اکتوبر 2006، نیو یارک شہر
پیدائشڈینیل جے۔ ہینڈلر[1]
(1970-02-28) فروری 28, 1970 (عمر 54 برس)
سان فرانسسکو، کیلی فورنیا، ریاست ہائے متحدہ
قلمی ناملیمونی اسنیکٹ
پیشہناول نگار، منظر نگار، موسیقار
قومیتامریکی
دوراپریل 1998–تاحال
اصنافادب برائے اطفال
نمایاں کامآ سیریز آف انفورچونیٹ ایونٹس، آل دی رونگ کوئسچنز، دی بیسک ایٹ، واچ یور ماؤتھ، ایڈوربز
شریک حیاتلیزا براؤن

دستخط

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم