ڈیوک
ڈیوک برطانیہ کی داخلی حکومت میں شاہی رتبے کے بعد سب سے بڑا اعزاز ہے۔ یہ خطاب اوائل میں شاہی خاندان کے لیے مخصوص تھا۔ بعد میں تمام سلطنت کے بڑے اشخاص کے لیے بھی جائز کر دیا گیا۔ بادشاہ کی طرف سے عطا کردہ ہے اور شہزادے عموما بلا تخصیص ڈیوک ہی ہوتے ہیں۔ شاہ جارج ششم تخت نشینی سے پہلے ڈیوک آف یارک تھے اور اڈورڈ ہشتم تخت سے دست برداری کے بعد ڈیوک آف ونڈسر ہوئے۔ ان کے دوسرے بھائی بھی ڈیوک رہے۔ الزبتھ ثانی کے خاوند بھی ڈیوک آف ایڈنبرا ہیں۔ عوام میں سے جس شخص نے اپنی لیاقت اور خدمات سے یہ خطاب پایا وہ جنرل ولزلی تھے جنھوں نے جنگ واٹرلو میں فتح حاصل کرنے پر ڈیوک آف ولنگٹن کا خطاب پایا۔ اس خطاب کے ساتھ ایک جاگیر ہوتی تھی جس کا نام خطاب کا جزو ہوتا ہے۔ اگر یہ خطاب عورت کو ملے تو وہ ڈچس کہلاتی ہے۔ اسی طرح ڈیوک کی بیوی یا بیوہ بھی ڈچس کہلاتی ہے۔
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر ڈیوک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |