کؤکؤچین
کؤکؤچین (انگریزی: Kököchin, Kökejin, Kākūjīn or Cocacin) (منگولی: Хөхөхчин، چینی: روایتی چینی: 闊闊真; آسان چینی: 阔阔真) تیرہویں صدی کی ایک منگول شہزادی تھی جس کا تعلق چین کے یوآن خاندان سے تھا۔ 1291ء میں اس کی شادی قبلائی خان نے ایل خانی کے ارغون خان سے طے تھی لیکن 1293ء میں فارس پہنچنے سے قبل ہی ارغون خان کی موت واقع ہو گئی تب اس کی شادی ارغون خان کے بیٹے غازان خان سے کر دی گئی۔