کائلی اینتھونی کی موت
کائلی انتھونی مقدمہ امریکی قانونی تاریخ کا ایک مشہور مقدمہ ہے۔ یہ مقدمہ اس نام کی دو سالہ بچی کے قتل کا تھا۔ کائلی 15 جولائی 2008ءکو لاپتہ بتائی گئی تھی۔
پولیس کا شک
ترمیمآرلینڈو، فلوریڈا کی پولیس نے کائلی کی ماں ’کیسی انتھونی‘ کو 16 جولائی کو بچی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔ اس دوران بچی کی باقیات 11 دسمبر 2008ء کو ملیں۔ کیسی پر مقدمہ اکتوبر 2008ءمیں شروع ہوا اور 5 جولائی 2011 ءکو جیوری اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزمہ پر قتل کا الزم ثابت نہیں ہوتا۔
دیگر الزامات اور سزا
ترمیمکائلی سے بد سلوکی اور پولیس کے آگے غلط بیانی کے جرائم میں کیسی انتھونی سزا سنائی گئی۔ مگر تین سال زیر حراست رہنے کے عرصے کو اس کی سزا شمار کر کے اسے رہا کر دیا گیا۔[1]