کائناتی سال
کائناتی سال یا کہکشانی سال یا کائناتی برس اس عرصہ زمان کی پیمائش کی اکائی ہے جس میں سورج کائنات کی مرکزی کہکشاں کے گرد ایک چکر پورا کرتا ہے۔ ایک کائناتی سال تقریبا 225 سے 250 ملین برس کے برابر ہوتا ہے۔ نظام شمسی کی اوسط مداری حرکت کی رفتار 230 کلومیٹر فی سیکنڈ (828 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ) ناپی گئی ہے۔ اس رفتار سے زمین کے مدار سے نکلنے کے لیے محض 2 منٹ اور 54 سیکنڈ درکار ہیں۔یہ رفتار سرعت نور کے ایک بٹہ تیرہ سو(1300/1)کے برابر ہے۔