کابلگرام
کابلگرام خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ کااہم مقام ہے کابلگرام میں ایک ہی قوم کی اکثریت ہے وہ ہے اخوند خیل کابلگرام كی تاریخ پانچ سو سال سے بھی زیادہ پرانی ہے کہا جاتا ہے کہ جب احمد شاہ ابدالی نے ہندوستان پر حملہ کیا تو اس وقت ان کے ساتھ ایک بزرگ شخصیت جناب اخوند سالاك بابا جن کا تعلق درانی قبائل سے تھا وہ بھی جہاد کرنے اور ہندوؤں کو بهگانے کے لیے احمد شاہ ابدالی کے ساتھ آئے تھے کئی علاقوں سے ہندوں اور سکھوں کو بهگانے کے بعد حضرت اخوند سالاك بابا نے ایک مقام پر پڑاؤ ڈالا کسی نے عرض کیا کہ بابا آپ واپس کابل نہیں جاؤگے تو آخون سالاك بابا نے کہا کہ پشتو میں( دا پہ ما باندے دا کابل نا زیات گران دے) یعنی مجھے زیادہ عزیز ہے یہ جگہ کابل سے تو اس کے بعد لوگوں نے اس علاقے کو کابل گران کہانا شروع کر دیا بعد میں اکے اسانی کے لیے کابلگرام ہو گیا '