کاروشی (انگریزی: Karōshi) جاپانی زبان کا لفظ ہے، جس کا مطلب کام کی زیادتی سے مرنا ہے۔ جاپان میں یہ اصطلاح اُن لوگوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو کام کی زیادتی سے وفات پا جائیں یا شدید متاثر ہوں [1]۔

جاپان میں لوگ کئی گھنٹوں کام کرتے ہیں۔ وہ لوگ دفتر آنے جانے میں بھی کافی وقت صرف کرتے ہیں۔ اس وجہ سے آرام کے مواقع کم ہوتے ہیں اور ان سب کا جسمانی اور دماغی صحت پر منفی اثر پڑنے کا کافی قوی امکان رہتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے جاپانی کمپنی کے بیش تر آجرین اپنے ملازمین کو ہر سال کچھ دن تعطیل پر بھیجتے ہیں کہ وہ گھوم پھر کر روز آنہ کے ماحول سے اوپر اٹھیں اور پھر دوبارہ تازگی سے کام میں مشغول ہو جائیں۔

حوالہ جات

ترمیم