کار بم دھماکا یا ٹرک بم دھماکا، دھماکے کی ایک قسم ہے،جس میں کسی گاڑی، ٹرک یا دوسری اس طرح کی مشینری میں بم، بارودی مواد دیگر جان لیوا اشیاء نصب کر کے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عموماََ اس طرح کی کارروائیوں کے تین مقاصد ہوتے ہیں یعنی کسی دشمن کو سیاسی یا ذاتی مفادات کے لیے نشانہ بنانا، لوگوں میں دہشت پیدا کرنا یا گوریلا جنگ کرنا۔ اس طرح کی کارروائیوں میں جن مواد کا استعمال کیا جاتا ہے وہ خاص طور پر کار بمبنگ کے لیے بنائے جاتے ہیں اور اس بم کی اس قسم کو کار بم کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹائم بم بھی کبھی کبھار اس طرح کی کارروائیوں میں پایا گیا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم