تاوکا کازو田岡 一雄 Taoka Kazuo عرف کوما معنی بھالو (28مارچ ،1912-30 جولائی 1981) دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان کے ایک بڑے مجرمانہ گروہ کا سرغنہ تھا اس گروہ کانام یماگوچی گومی تھا۔ اس کے دس ہزار سے زائد کارندے پورے ملک میں پھیلے ہوئے تھے اور اسے 500 حصو ں میں بانٹا گیا تھا۔

Kazuo Taoka
(جاپانی میں: 田岡 一雄 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
From left to right, Mitsuru Ono, Kazuo Taoka, Kōji Tsuruta. 1952.

معلومات شخصیت
پیدائش March 28, 1913
Higashimiyoshi, Tokushima, Japan
وفات جولائی 23، 1981(1981-70-23) (عمر  68 سال)
Amagasaki, Japan[1]
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت جاپان
جاپان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مجرم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان جاپانی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

تاوکا شکاکو جزیرے کے گاؤں میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا اس کے والد پیدائش سے قبل انتقال کر گئے جبکہ والدہ 4 سال میں وفات پاگئیں انھیں ایک رشتہ دار نے پال پوس کر بڑا کیا۔ اسنے لڑکپن میں ہی اسکول کو خیر آباد کہا

مجرمانی سرگرمی میں شمولیت ترمیم

اور 1929 میں یاکوزا نامی مجرم گروہ میں شامل ہوا 1930 تک وہ یماگوچی گومی میں شامل ہو چکا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران یہ گروہ منتشر ہوا لیکن جنگ کے بعد اس نے اسے نئے سرے سے منظم کیا اس گروہ کی سرگرمیوں میں بھتہ،جسم فروشی،جوا،سمگلنگ نیز دیگر قانونی و غیر قانونی دھندے شامل تھے۔ اس کے خیالات قوم پرستانہ اور دائیں بازو کی جانب تھے۔

1963ء میں جاپانی پولیس اس کے گروہ پر نظررکھنے لگی اور 1966 میں اسے 5 الزامات پر گرفتا ر کیا گیاجس میں بلیک میلنگ بھی شامل تھی۔ ایک طویل قانونی جنگ کے بعد ضلع کوبے کی عدالت نے اس پر فرد جرم عائد کیا لیکن وہ اس سزاء پر عمل درآمد ہونے سے ایک مہینا پہلے ہی دل کے دورے سے مرگیا۔ اس سے پہلے 1978 میں ایک نائٹ کلب میں دوسرے حریف گینگ کی فائرنگ سے وہ بال بال بچا تھا یہ گولی اس کے گردن میں لگی تھی۔

حوالہ جات ترمیم