کافار  ابیب (عبرانی: כְּפַר אָבִיב‎‎כְּפַר אָבִיבعبرانی: כְּפַר אָבִיב‎‎,  موسم بہار کا گاؤں) اسرائیل کے جنوبی ضلع میں شہر اشدود کے قریب واقع ایک آبادی کا نام ہے۔ 2015ء کی مردم شماری میں اس کی آبادی 804 نفوس پر مشتمل تھی۔ بلدیاتی تقسیم کے اعتبار سے اس کا نظام "غیدتروت علاقائی کونسل" کے  پاس ہے۔ [1]


כְּפַר אָבִיב
ضلعمرکزی
کونسلغیدتروت
وابستگیزرعی اتحاد
قیام1951
قائم ازمصری مہاجر
آبادی (2015)[1]804

تاریخ

ترمیم

کافار ابیب کی بنیاد 1952ء میں یہودی ایجنسی نے رکھی تھی، اس کا مقصد مصر سے ہجرت کرکے آنیوالے مہاجروں کو پناہ دینا تھا۔ اس کا اصل نام اور پرانا نام "کافار ہائیور" (عبرانی: כפר היאור‎; دریائے نیل کا گاؤں) تھا، کافار ابیب کا نام اس کو کتاب تورات باب خروج آیت 34:18کے حوالہ سے   دیا گیا جس میں یہودیوں کے مصر سے نکالے جانے کا ذکر موجود ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس گاؤں میں پولینڈ سے ہجرت کرکے آنیوالے خاندانوں نے ڈیرے ڈال لیے۔[2]

قریب 2000 دنام (ترک سلطنت میں مستعمل  رقبہ پیمائش کا پیمانہ  تھا، ایک دنام تقریباََ 900 مربع گز پر مشتمل تھا )رقبہ کاشتکاری کے لیے زیر استعمال ہے۔ گاؤں کے بیشتر رہنے والے دوسری جگہوں پر کام کرتے ہیں ۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "List of localities, in Alphabetical order" (PDF)۔ Israel Central Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-16
  2. Mapa's concise gazetteer of Israel (عبرانی میں)۔ Yuval Elʻazari (ed.)۔ Tel-Aviv: Mapa Publishing۔ 2005۔ ص 282۔ ISBN:965-7184-34-7 {{حوالہ کتاب}}: |ISBN= و|isbn= پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: دیگر (link)
  3. {{حوالہ ویب}}: استشهاد فارغ! (معاونت)