کالام میلہ( سوات سمر فیسٹیول )
Kalam Summer festival | |
---|---|
قسم | Kalam Summer Festival, Cultural Festival |
تاریخ | Late July – Mid August |
مقام | پاکستان |
سالہائے فعالیت | 2010 - Current |
بانی | Khyber Pakhtunkhwa Tourism Carporation |
کالام میلہ( سوات سمر فیسٹیول )ایک ثقافتی اور تفریحی تقریب ہے جو ہر سال جولائی یا اگست کے مہینے میں پاکستان کے شہر سوات سے 100 کلومیٹر دور کالام اور مہوڈنڈ کی خوبصورت وادی میں منعقد کی جاتی ہے۔ میلے کا اہتمام شندور پولو فیسٹیول کی طرز پر کیا گیا ہے۔ ان دنوں، جب پاکستان کے میدانی علاقے گرم اور مرطوب ہوتے ہیں، سیاح کالام اور ٹینٹ ویلج میں سرد موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ مہوڈنڈ میں موسم بہت خوش گوار ہوتا ہے۔ اس میلے کا اہتمام خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت نے پاک فوج کے تعاون سے کیا ہے۔ اس پورے ہفتے کے دوران کھیلوں، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
پس منظر
ترمیمتین سال کی عسکریت پسندی (2007-2009) کے بعد سوات میں سیاحت کو فروغ دینے اور امن کی بحالی کا جشن منانے کے لیے پہلا سمر فیسٹیول 2010 میں پاکستان آرمی اور سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے مشترکہ منصوبے نے صوبائی تعمیر نو، بحالی اور آباد کاری کے تعاون سے منعقد کیا تھا۔ اس کے بعد سے جولائی یا اگست کے مہینوں میں میلے کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے۔میلے میں کی جانے والی سرگرمیاںشرکاء کو تفریح فراہم کرتیں ہیں ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے میلے کے دوران متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پیراگلائیڈنگ، دستکاری کا ڈسپلے، جیپ ریلی، سائیکلنگ، کینوئنگ، ثقافتی شوز اور میوزک کنسرٹ اس میلے کی جھلکیاں ہیں[1]۔ روایتی خٹک رقص، گھوڑے کا رقص، چترال رقص اور علاقائی رقص بھی میلے کا حصہ ہیں۔
تقریب کی اہمیت
ترمیممیلے میں پاکستان اور بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ 2012 میں، تقریباً 0.5 ملین سیاحوں نے سوات سمر فیسٹیول کا دورہ کیا۔ آنے والے سالوں میں اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سربراہ مملکت یا صوبائی سربراہ افتتاحی اور اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوتے ہیں۔ 2015 میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے میلے میں شرکت کی۔[2] .[3]
2017 میں خیبرپختونخوا کی ثقافت و سیاحت کے فروغ اور رونمائی کے لیے ٹورازم کارپوریشن اور محکمہ ثقافت کے باہمی اشتراک سے کالام فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز پھر کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل و امور نوجوانان محمد طارق تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کھیل و سیاحت عادل سعید، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں،
سرگرمیاں
ترمیم- پیراگلائیڈنگ
- دستکاری کی نمائش
- جیپ ریلی
- سائیکلنگ
- کینوئنگ
- ثقافتی میلے
- موسیقی
- روایتی خٹک رقص
- گھوڑے کا رقص
- چترالی رقص
- علاقائی رقص
- ↑ "Swat Summer Festival 2013"۔ www.pakreviews.com۔ 08 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2015
- ↑ Correspondent (7 September 2015)۔ "KP CM announces establishment of Kalam Development Authority"۔ 01 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2022
- ↑ Correspondent Geo۔ "COAS visits Kalam Festival in Swat"۔ www.geo.tv۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2015