ایک کالج انٹرویو (انگریزی: College interview) مختصر بالمُشافہ ملاقات ہوتی ہے، جو عمومًا ایک کالج کے داخلوں کے افسر اور ایک ہائی اسکول طالب علم کے بیچ داخلے کے لیے ہوتی ہے۔[1][2] یہ ان کئی طریقوں میں سے ایک ہے جن سے ایک کالج کسی درخواست گزار کو صداقت نامۂ نشانات، معیاری پیمانوں سے حاصل نشانات اور انشائیوں سے جانچ سکتا ہے۔ انٹرویو کالچ کے کیمپس پر ہو سکتے ہیں، ہائی اسکول کے مقام پر ہو سکتے ہیں (اگر کالج کوئی نمائندہ بھیجے) اور دیگر جگہوں پر بھی ممکن ہیں، جیسے کہ مقامی کافی کی دکان، اگر کسی طالب علم اور سابقہ طالب کے بیچ کوئی انٹرویو ہو۔ اس کے علاوہ کئی کالج آن لائن انٹرویو کا بھی تجربہ کر رہے ہیں۔ اگر یہ موقع کالج سے دیا جاتا ہے، تب انٹرویو اختیاری ہو سکتے ہیں، مگر ایک اطلاع کے مطابق اگر کالج ایک انٹرویو کی سہولت فراہم کرے اور امیدوار اسے ٹھکرا دے تو داخلے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ انٹرویو میں حصہ لینا یہ اشارہ کرتا ہے کہ امیدوار شمولیت کے لیے سنجیدہ ہے۔[3] [4] [5]


انٹرویو کے لیے ممکنہ سوالات اس طرح ہو سکتے ہیں:

  • کیا آپ مختصرًا اپنے بارے میں کچھ بتا سکتے ہیں؟[6]
  • آپ ہمارے کالج میں اتنی دلچسپی کیوں لے رہے ہیں؟[6]
  • آپ کیا پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟[6]
  • آپ کیمپس کے ارکان کو کیا تعاون کر سکتے ہیں؟[6]
  • اب سے دس سال بعد آپ خود کو کیسے دیکھنا پسند کریں گے؟[6]


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Howard and Matthew Greene (October 22, 2003)۔ "PBS: 'Ten Steps to College' (transcript)"۔ Washington Post۔ اخذ شدہ بتاریخ May 19, 2012 
  2. Note: college interviews usually last 20 minutes to a half hour
  3. Barbara Rodriguez of the Associated Press (January 2, 2009)۔ "More Colleges Expected to Offer Online Interviews"۔ Washington Post۔ اخذ شدہ بتاریخ January 31, 2016۔ ... Avery Cullinan put on her best outfit but didn't bother with shoes. She sat in her living room, smiled into her computer's webcam and told an admissions officer more than 800 miles away that Wake Forest University was right for her... 
  4. Steve Cohen (September 23, 2011)۔ "Top 10 myths of college admissions"۔ The Washington Post۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2011 
  5. Valerie Strauss (2011-10-03)۔ "A new college admissions bible"۔ Washington Post۔ اخذ شدہ بتاریخ May 18, 2012 
  6. ^ ا ب پ ت ٹ Erica Cirino of Varsity Tutors (November 7, 2015)۔ "5 college interview questions you should know how to answer"۔ USA Today۔ 19 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ January 31, 2016۔ ...1. CAN YOU TELL ME A LITTLE ABOUT YOURSELF?...