کالکلپن قومی پارک (Limestone Alps National Park) شمالی چونا پتھر الپس پہاڑی سلسلے کے اندر ایک قومی پارک ہے، جو آسٹریا کی ریاست، بالائی آسٹریا میں واقع ہے۔ [1] یہ پارک سنہ 1997ء میں قائم کیا گیا تھا۔ نیشنل پارک کے اندر موجود قدیم بیچ کے جنگلات جن کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا تھا، انھیں کارپیتھین اور یورپ کے دیگر خطوں کے ازمنہ قدیم کے بیچ کے جنگلات کے نام سے جانا جاتا ہے، جو ان کی اصلی فطری حالت اور یورپ کے آخری برفانی دور کی ماحولیاتی تاریخ کی گواہی ہے۔ [2]

کالکلپن قومی پارک
ریخریمنگر ہنٹرگیبرگ کا کالکلپن قومی پارک سے نظارہ
مقامشمالی الپس، بالائی آسٹریا
متناسقات47°47′24″N 14°22′25″E / 47.79000°N 14.37361°E / 47.79000; 14.37361
رقبہ20,825 ہیکٹر (51,460 acre)
سرکاری ویب سائٹ

حوالہ جات

ترمیم
  1. Kalkalpen.at: Nationalpark Kalkalpen (Limestone Alps National Park) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kalkalpen.at (Error: unknown archive URL)− .
  2. "Ancient and Primeval Beech Forests of the Carpathians and Other Regions of Europe"۔ UNESCO World Heritage Centre۔ United Nations Educational, Scientific, and Cultural Organization۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2022