کامی
کامی (جاپانی: 神) وہ روحیں یا مظاہر فطرت جن کی شنتو مت میں عبادت کی جاتی ہے۔
جاپانی زبان میں دیوتا، خدا، معبود کو کامی کہتے ہیں۔ اس کا مطلب بلند اور اعلیٰ ہے۔ چنانچہ موتودی نامی شنتو عالم لکھتا ہے کہ: ”لفظ کامی اولاً زمین اور آسمان کے متعدد دیوتاؤں کے استعمال ہوا، جن کا قدیم تذکروں میں ذکر آتا ہے۔ اسی طرح ان کی ارواح (میماتا) کے لیے استعمال ہوتا ہے ان معبدوں میں رہتے ہیں جہاں ان کی پوجا ہوتی ہے۔ یہ لفظ نہ صرف انسان بلکہ چرند، پرند، نباتات، دریا، پہاڑ اور ہر قسم کی دوسری اشیاء جس سے خوف کرنا اور ان کی عزت کرنا اس لیے لازم ہے کہ ان کو غیر معمولی اور اہم اختیار حاصل ہیں۔ جن کا صرف نیکی اچھائی یا فائدہ رسانی میں اعلیٰ ہونا ضروری نہیں، ان سب کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بُری اور ناپسندیدہ اشیاء بھی کامی کہلاتی ہیں بشرطیکہ ان کا خوف عام ہو۔ کامی کی قسم میں جو انسان داخل ہیں ان میں میکاڈو (جاپانی شہنشاه) کا تذکرہ غیر ضروری ہے۔ دوسری اشیاء منجملہ اعداد (جن کو جاپانی میں تارو کامی یا صوتی خدا کہتے ہیں) اژدہا گونج (جس کو جاپانی میں لوڈا مایا یا روح شجر کہتے ہیں) اور لومڑی شامل ہیں، جو اپنی عیارانہ اور وحشی فطرت کے لحاظ سے کامی ہے۔“[1]
ایڈورڈ جابرا جرجی نامی مصنف لکھتا ہے کہ ”کامی اولاً زمین اور آسمان کے دیوتاؤں کا مظہر ہے جو پرانی کتابوں میں ملتے ہیں اور وہ جن کی معابد اور مندروں میں پوجا ہوتی ہے۔“[2]