کام سے وقفہ (انگریزی: Break) در اصل طویل عرصے کے بیچ کچھ وقت ملازمین کے آرام یا کھانے پینے کے لیے وقت نکالنا یا دو ملازموں کی باہمی گفتگو کے لیے سرکاری طور پر دی جانے والے وقت کی چھوٹ ہے۔

کام کے دوران ایک کافی کا وقفہ

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دوران ملازمت کام کرتے ہوئے دماغ کو پانچ منٹ کا وقفہ دینا ضروری ہے کیونکہ اس عمل سے کارکردگی نمایاں بہتری سامنے آتی ہے۔ یونیورسٹی آف سِڈنی میں کیے جانے والے تجربے میں 72 طلباء و طالبات نے خود سے ایک سبق پڑھا اور دو ذہنی طور پر انتہائی تھکا دینے والے ٹیسٹ دیے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ کام کے درمیان دماغ کو پانچ منٹ کا وقفہ دینے سے کارکردگی اور بارآوری میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔[1]

جب کہ چائے یا کھانے پینے کے لیے دفاتر اور صنعتوؒ میں زیادہ وقفے کی گنجائش دی جاتی ہے۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم