کام کا تجربہ (انگریزی: Work Experience) ہر اس تجربے کا نام ہے جو کوئی شخص کسی مخصوص میدان عمل یا پیشے میں کام کرتے ہوئے حاصل کرتا ہے۔ اس لفظ کو وسیع تر سوچ کے تحت نوجوانوں کے بیچ رضاکارانہ طور پر انجام پانے والے کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دراصل پیشہ ورانہ ماحول میں کام کا ابتدائی تعارف ہوتا ہے۔ اس ثانوی معنوں کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکا میں انٹرن شپ کا لفظ مستعمل ہے۔

حالانکہ رضاکارانہ کام کے دوران کسی بھی شخص کو کام کی اجرت عمومًا نہیں دی جاتی ہے، سفری اخراجات اور طعام کا خرچ کبھی کبھی ادارے اپنے سر پر لیتے ہیں اور کام کی میعاد کی تکمیل کے بعد کردار کے شاہد ہونے کا صداقت نامہ فراہم کیا جاتا ہے۔ زیرتربیت لوگ جالکاری اور کام کے عملے سے روابط قائم کرنے کے مواقع پاتے ہیں اور اس وجہ سے یہ لوگ مستقبل کے بااجرت کام کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھتے ہیں۔

کچھ پیشوں (مثلاً ٹیلی ویژن، سیاست اور صحافت) میں آجرین یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر نووارد کچھ وقت بے اجرت کام کا تجربہ حاصل کرے اور پھر بااجرت کام سنبھالے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم