کانسرٹ ٹی شرٹ ایک ٹی شرٹ ہے جو کسی کانسرٹ یا کانسرٹ دورے سے جڑا ہے۔ عمومًا یہ راک یا میٹل بینڈوں سے جڑا ہے۔ بینڈ اور موسیقی گروپ عمومًا خود تشہیری کے لیے ٹی شرٹ بناتے اور بیچتے ہیں یا اپنے شو، دورے اور ایونٹ کے دوران دے دیتے ہیں۔ کانسرٹ ٹی شرٹ پر عمومًا موسیقار یا گروپ کا نام، لوگو یا تصویر اسکرین پرنٹیڈ ہوا کرتی ہے۔ یہ عام طور سے دیکھا گیا ہے کہ ٹی شرٹ کے ایک کونے میں بینڈ کے موجودہ دورے، دورے کے شہر (کبھی کبھی مقام بھی لکھا ہوتا ہے) اور متعلقہ تواریخ چھپے ہوتے ہیں۔[1] 1960ء کے دہے میں ٹی شرٹوں کو خود کے اظہار اور اشتہارات، احتجاجی مظاہرے اور یادگاروں کے طور پر شہرت ملی۔[2] 1968ء میں راک موسیقار بِل گراہام نے مشارکتی بانی کے طور پر ونٹرلینڈ پروڈکشنز قائم کیا، جسے پہلی کانسرٹ ٹی شرٹ سازی کمپنی کے طور شہرت حاصل ہے۔[3]

کئی لوگ سیاہ کانسرٹ ٹی شرٹ پہن کر ایک کانسرٹ کے مقام پر موجود دکھائی دیتے ہیں۔.

کانسرٹ ٹی شرٹوں کے لیے سب سے مقبول رنگ سیاہ ہے۔[4][5] مداح اکثر یہ شرٹ یا تو خریدتے ہیں یا مستقبل کے کانسرٹ کے لیے حاصل کرتے ہیں۔

کانسرٹ ٹی شرٹ پہننا ایک تہذیبی علامت ہے۔ اس کی وجہ سے تبصرہ گو یہ پہننے والوں کہ شناخت کرتے ہیں کہ پسند کی وجہ کیا ہے۔ مثلًا کسی بینڈ کے مظاہرے کے دوران بینڈ کے کسی قدیم دورے کا ٹی شرٹ پہننا، پہننے والے کو مداحوں میں ایک وقار کا مقام فراہم کرتے ہیں کہ یہ لمبے وقت سے اسی موسیقی گروپ کا حمایتی رہا ہے۔[6]

اسکرین پرنٹنگ

ترمیم

اسکرین پرنٹنگ یا سِلک سکریننگ ٹی شرٹوں پر ڈیزائن چھاپنے کا ایک طریقہ ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Shull, Chris, "Stones Notes" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kansas.com (Error: unknown archive URL) Wichita Eagle, 2 اکتوبر 2006ء
  2. "History of the T-shirt."۔ Tee Fetch۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2017 
  3. Alec Foege, Right of the Dial: The Rise of Clear Channel and the Fall of Commercial Radio (2009), p. 172.
  4. "Touring bands soaked up the cost of their lights and lasers with extensive merchandising, like tour programs, scarves, and the ever-present official black concert T-shirts with tour dates printed on the back," Ian Christe, Sound of the Beast: The Complete Headbanging History of Heavy Metal (Harper Collins, 2003), p71.The black concert T-shirt is a fashion trend of rock concert attendees originating in the 1970s[حوالہ درکار] and continuing today.
  5. Deena Weinstein, Heavy Metal: The Music and Its Culture, (Da Capo Press, 2000) p. 139.
  6. Wendy Fonarow (2010-10-04)۔ "Ask the indie professor: What does your gig T-shirt say about you?"۔ The Guardian۔ 2019-01-07 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017 

بیرونی روابط

ترمیم