کانسٹنٹین ورجل جیورجیو

کانسٹنٹین ورجل جیورجیو (انگریزی: Constantin Virgil Gheorghiu) رومانیہ سے تعلق رکھنے والے مصنف تھے۔ وہ 15ستمبر1916ء کو ویلیا البارومانیہ میں پیدا ہوئے اور22جون1992ء کو پیرس، فرانس میں وفات پائی۔انھوں نے ابتدائی زندگی مالڈیویا میں گذری۔انھوں نے 1936ء میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ ابتدائی تعلیم مکمل کی، بعد ازاں بخارسٹ یونی ورسٹی اور ہائیڈل برگ یونی ورسٹی سے فلسفے اور الٰہیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ جنرل ایان انٹونیسکو کے دورِ حکمرانی (43۔1942ء) میں رومانیہ کی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی اُمور کے ماہر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں، لیکن جب 1942ء میں روس کی کمیونسٹ فوجیں رومانیہ پر قابض ہو گئیں تو جیورجیو نے جلاوطنی اختیار کر لی اور جنگ عظیم دوم کے خاتمے پر امریکی افواج نے اسے گرفتار کر لیا، تاہم رہائی کے بعد 1948ء سے فرانس میں سکونت اختیار کر لی۔ 1948ء میں اس کا مشہور ناولOra25شائع ہوا۔ فرانس میں قیام کے دوران تا دم آخر مختلف علمی اور مذہبی سرگرمیوں سے وابستگی اختیار کی۔انھیں سیرت پاک کے مطالعے کا بھی شوق تھا جس کے بعد انھوں نے ”محمد پیغمبر اسلام“ کے نام سے کتاب بھی تحریر کی۔

حوالہ جات ترمیم