کانڈرا والا موٹرز
کانڈا والا موٹرز نے 1962ء میں یہ کارخانہ کراچی میں لگایا اور دنیا میں جیپوں کے نمبر ون برانڈ کی پاکستان میں پروڈکشن اور اسمبلی شروع کردی، اس وقت ہمارے اطراف کے ممالک جس میں چین .روس. بھارت اور تھائی لینڈ شامل ہیں اپنے ملک میں اس طرح کی ورلڈ کلاس انڈسٹری لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے بدقسمتی سے یہ کارخانہ 1972ء میں قومیا لیا گیا اور اس کا نام بدل کر "نیا دور موٹرز" رکھ دیا گیا ، یہ "نیا دور" اس انڈسٹری کے لیے بد ترین ثابت ہوا اور سرکاری کنٹرول میں آنے کے دو سال کے اندر جیپ کی پروڈکشن بند کردی گئی بعد ازاں یہ کارخانہ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دیا گیا اور 2015ء میں پورا پلانٹ سکریپ کے طور پر بیچ دیا گیا،