کاک ٹیل بند (چینی: 雞尾包، جی وے باؤ، انگریزی: Cocktail bun) ہانگ کانگ طرز کا ایک میٹھا بند (بَن) ہے جس میں پسا ہوا ناریل بھرا ہوتا ہے۔ یہ ہانگ کانگ کی پکانے کی کچھ اشیا میں سے ہے جو روایتی طرز پر تیار ہوتا ہے۔[1] کاک ٹیل بند کئی چینی بیکریوں میں دیگر میٹھے بندوں کے ساتھ جیسے کہ انناس بند، تیار ہوتا ہے اور یہ ہانگ کانگ میں پہلی مرتبہ تیار کیا گیا تھا۔

کاک ٹیل بند
قسممیٹھا بند
اصلی وطنہانگ کانگ
بنیادی اجزائے ترکیبیناریل، مکھن یا مارجرین

تاریخ ترمیم

کہا جاتا ہے کہ کاک ٹیل بند ہانگ کانگ میں 1950ء کی دہائی میں تیار کیا گیا جب بیکری مالکان نے نہ بکنے والے ناکارہ لیکن کھانے کے مکمل لائق بندوں کو پھینکنا روک دیا۔ حل یہ تھا کہ ان بندوں کو ایک نئی پیداوار میں ڈھال کر تازہ کر کے بیچا جائے۔ چینی اور ناریل شامل کر کے باسی بندوں کو پیسا گیا، اس سے ایک نیا مزے دار ملاپ تیار ہوا؛ تازہ روٹی کے پیڑے میں ناریل کا مواد ڈال کر پہلا ”کاک ٹیل“ بند تیار ہوا تھا۔

تیاری ترمیم

اصلاً باسی بندوں کو سفید چینی کے ساتھ پیس کر بھرنے کا مواد تیار ہوا تھا۔ ترکیب پکوان کے حالیہ نسخوں میں پیسا ہوا ناریل اور مکھن یا مارجرین شامل کیا جاتا ہے، یہ سب اب کاک ٹیل بند بھرنے کے کلیدی اجزا بن چکے ہیں۔ ہر معیاری بند کم از کم چھ سے آٹھ انچ لمبا اور دو سے تین انچ چوڑا ہوتا ہے۔[2] کاک ٹیل بند کئی چینی بیکریوں میں دیگر میٹھے بندوں کے ساتھ جیسے کہ انناس بند، تیار ہوتا ہے اور یہ ہانگ کانگ میں پہلی مرتبہ تیار کیا گیا تھا۔

بناوٹ ترمیم

بند نرم، لچیلا اور ہلکا میٹھا ہوتا ہے جو ہانگ کانگ کی روٹیوں کا انداز ہے۔ ناریل کا مسالا کثیف ہوتا ہے اور اس میں مکھن اور میٹھا ذائقہ وافر ہوتا ہے۔

تائیوان کا کاک ٹیل بند ہانگ کانگ کے بند سے کچھ سخت ہوتا ہے، لیکن اس میں مسالا وہی ہوتا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Chinese Bakery"۔ ChinatownConnection.com۔ 12 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2012 
  2. Liang۔ "Chinese Cocktail Buns"۔ allrecipes.com۔ 03 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2012