کبری سیت
کبری سیت (پیدائش: 27 جولائی 1983) ایک بھارتی اداکارہ ہیں [1] ۔ مختلف فلموں سلطان ، ریڈی اور سٹی آف لائف میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ٹی وی میزبانی اور ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔
وہ نیٹ فلکس کی ڈراما سیریز "سیکرڈ گیمز" (sacred games) میں بھی کردار ادا کر رہی ہیں۔
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ترمیمکبری سیت (27 جولائی 1983) بنگلور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا چھوٹا بھائی دانش سیت ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا میزبان ہے۔ 2005 میں ، وہ بنگلور کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز سے گریجویشن کرنے بعد د دبئیچلی گئیں۔ انھوں نے تیرہ سال کی عمر سے میزبانی شروع کی۔ کبری سیت نے تفریحی صنعت میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے سے قبل دبئی میں مائیکروسافٹ کمپنی کے ساتھ بطور اکاؤنٹس منیجر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ 2013 میں ہندوستان کی "بہترین خواتین ایمسی ایوارڈ" کی فاتح ہیں۔[2]
انھوں نے 2009 میں مس انڈیا ورلڈ وائیڈ بیوٹی مقابلے میں مس پرسنالٹی اعزاز بھی جیتا۔نیٹ فلکس شو سیکریڈ گیمز میں کوکو نامی ٹرانس جینڈر خاتون کے کردار کے لیے کبری کی ادادکاری کو بہت سراہا گیا [3] ۔ کبری سیت نے 25 نومبر 2019 کو منعقد ہونے والے ایمی ایوارڈز میں سیکریڈ گیمز کی نمائندگی کی۔ [4] [5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Lucky break for Kubbra Sait in Zoya Akhtar's Gully Boy"۔ Mumbai Mirror۔ 2018-10-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-08
- ↑ "Netflix's Sacred Games: Who is Kubbra Sait?". The Indian Express (امریکی انگریزی میں). 8 جولائی 2018. Archived from the original on 2018-07-08. Retrieved 2018-07-08.
- ↑ "Kubbra Sait, who is stealing the limelight as Cuckoo in Saif Ali Khan-starrer Sacred Games - see photos" (برطانوی انگریزی میں). Archived from the original on 2018-07-08. Retrieved 2018-07-08.
- ↑ "Kubbra Sait To Represent Sacred Games At Emmys, Is Convinced She'll Return Home With A Trophy". indiatimes.com (انگریزی میں). 20 نومبر 2019. Archived from the original on 2019-11-20. Retrieved 2019-11-20.
- ↑ Molli Mitchell (8 جولائی 2018)۔ "Sacred Games on Netflix: Who is Kubbra Sait? Who is the actress that plays Cuckoo?"۔ 2020-10-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-03