کتاب کے مصنف کے بارے میں

ترمیم

خدا کے نبی حبقوق نے اس کتاب کو قلم بند کیا ہے۔ حبقوق کے بارے میں صرف اتنا ہی معلوم ہے کہ وہ ساتویں اور چھٹی صدی قبل مسیح کے درمیان یرمیاہ، صفنیاہ اور ناحوم بلکہ یوایل ایسے نبیوں کا ہم عصر رہ چکا ہے۔

زمانہ تصنیف

ترمیم

حبقوق نبی کی یہ کتاب غالباً 640 تا 598 قبل مسیح یوسیاہ، یہویاکم کے دور میں لکھی گئی۔

تعارف و مندرجات

ترمیم

یہ کتاب یہوداہ کے لوگوں کے لیے لکھی گئی۔ یہ کتاب ایک مکالمہ ہے جو اس بدکاری کے بارے میں ہے جو یہوداہ میں زوروں پر تھی۔ حبقوق اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ خدایہوداہ کے گناہ کی سزا دینے کو ایک بدکار قوم بابل کوکیوں سزا دینے کے لیے چنتا ہے۔ حبقوق کو ان باتوں کا جواب خدا سے مل جاتا ہے اور وہ جان لیتا ہے کہ خدا اپنے کام مقررہ وقت پر انجام دینا ہے۔ یہ کتاب ہمیں سکھاتی ہے کہ ہمیں خدا کے بعض کام سمجھ میں نہیں آتے لیکن اگر ہم اس کی عقل اور دانائی پر اور مختلف کاموں کے لیے خدا کے مقرر کیے ہوئے اوقات پر بھروسا رکھیں تو ہم اپنے ایمان کے وسیلے سے خدا کے کاموں کو سمجھ سکتے ہیں۔

کتاب کی تقسیم

ترمیم

اس کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

  1. نبی کے سوالات اور خدا کے جوابات (باب 1 تا باب 2)
  2. حبقوق کا زبور (باب 3)