مصنف

ترمیم

اس کتاب کو ناحوم نبی نے یہوداہ کے لوگوں کے لیے لکھا ہے۔

زمانہ تصنیف

ترمیم

یہ کتاب غالباً 663 اور 612 قبل مسیح کے درمیان لکھی گئی۔

مندرجات

ترمیم

اس کتاب میں ناحوم نے ایک شہر نینوہ کا حال درج کیا ہے۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ یہ شہر جو بدکاری سے بھرا ہوا تھا کس طرح تباہ و برباد ہوا۔ ہم اس کتاب سے یہ سبق سیکھتے ہیں کہ خداوند خدا ہی ساری دنیا کا مالک ہے اور وہی اپنے نیک بندوں کو خوشی اور نجات کا پیغام دیتا ہے۔
اس کتاب کا زمانہ 664 اور 612 کے درمیان کا ہے۔ 612 میں نینوہ بری طرح تباہ و برباد ہو گیا۔

کتاب کی تقسیم

ترمیم

اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

  1. نینوہ کے خلاف اور یہوداہ کے حق میں پیشگوئیاں (باب 1 سے باب 2 آیت 2)
  2. نینوہ کے خاتمہ کے بارے میں نشانیاں اور نظارے (باب 2 آیت 3 سے باب 3)