کتاب کا مصنف

ترمیم

اس کتاب کا مصنف ایک نبی یوایل بن فنو ایل ہے۔

تعارف اور مندرجاتِ کتاب

ترمیم

یہ کتاب لوگوں کو آگاہ کرتی ہے کہ خداوند خدا کا ہیبت ناک دن آنے والا ہے جس میں وہ اہل یہوداہ پر اُن کی بدکاری ظاہر کرے گا، جس کی سزا انھیں ملنے ہی والی ہے۔
اس کتاب میں بنی اسرائیل کے دشمنوں کی عدالت کیے جانے کی طرف اشارہ ہے اور بتایا گیا ہے کہ بلاآخر انھیں ان کی بدکاریوں کی سزا دی جائے گی لیکن خدا اپنے بندوں کو پھر سے بحال کرے گا، انھیں برکت دے گا اور اپنی پاک روح ان پر نازل فرمائے گا۔

کتاب کا سن تصنیف

ترمیم

بعض علما اس کتاب کو چھٹی اور بعض نویں صدی قبل مسیح کی تصنیف بناتے ہیں۔ اس کتاب کی تاریخ تصنیف کے بارے میں کوئی قطعی رائے قائم نہیں کی گئی ہے۔ صرف یہ کہا گیا ہے کہ یہ نویں صدی قبل مسیح سے چھٹی صدی قبل مسیح کی درمیانی مدت میں کسی وقت ضبط تحریر میں آئیِ

کتاب کی تقسیم

ترمیم

اسے تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

  1. ٹڈیوں کا ایک تباہ کن حملہ (باب 1)
  2. ٹڈیوں کے دوسرے حملے کا شدید انتباہ (باب 2 آیت 1 تا باب 2 آیت 17)
  3. خداوند خدا کا فیصلہ ( باب 2 آیت 18 تا باب 3)