کتب خانہ چونڈہ
شھدائے چونڈہ پبلک لائبریری ایک سماجی خدمت کا ادارہ ہے جو 1993 میں اپنی مدد آپ کے تحت اہلیان چونڈہ نے عوامی طور پر باہمی تعاون سے قائم کیا۔ وثیق الر حمن شیخ نے اس کا تصور پیش کیا اور بانی کارکنان کی ایک جماعت تشکیل دی۔اس جماعت نیں زندگی کے تمام شعبہ جات کی نمائندگی موجود تھی۔ڈاکٹر وکیل استاد کاروباری حضرات۔خاص طور پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ لائبریری شھدائے پبلک پارک چونڈہ میں قائم ہے اور یہ لائبریری تین ہزار کتابوں پر مشتمل ہے۔اس لائبریری میں 1965 کی جنگ کے حوالے سے نقشہ جات بھی رکھے گئے ہیں جن کی مدد سے آنے والے سیاحوں کو محاذ چونڈہ کی اہمیت سے آگاہ کیا جاتا ہے۔