کثیر بن سائب
حضرت کثیر بن السائب ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔
حضرت کثیر بن السائب ؓ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
نام ونسب
ترمیمکثیر نام (بعض لوگوں نے ان کوزمرۂ تابعین میں شمار کیا ہے؛ لیکن حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اصابہ میں ابونعیم ابن شاہین اور ابن مندہ وغیرہ کے اقوال نقل کیے ہیں، جن سے آپ کا صحابی ہونا ثابت ہوتا ہے، واللہ اعلم بالصواب)، باپ کا نام سائب تھا، جوخاندان قریظہ سے تھے، غزوۂ قریظہ میں جولوگ نابالغ سمجھ کرچھوڑ دیے گئے تھے، ان میں حضرت کثیر رضی اللہ عنہ بھی تھے، نسائی نے ان سے صرف ایک روایت کی ہے؛ لیکن ابونعیم اور ابن مندۃ وغیرہ نے متعدد روایتوں کی تخریج کی ہے۔ [1] زندگی کے اور حالات معلوم نہیں ہو سکے۔
- ↑ (اصابہ، ذکرکثیربن السائب)