کدمبری دیوی (5 جولائی 1859 - 21 اپریل 1884) جیوتی رندراناتھ ٹیگور کی شریک حیات تھیں۔ وہ دیوندراناتھ کی بہو تھیں۔ جب ان کی شادی 5 جولائی 1868ء میں ہوئی،ان کی عمر محض 9 سال تھی اور وہ اپنے شوہر سے 10 سال چھوٹی تھیں۔ ربندراناتھ ٹیگور اپنی بھابی سے صرف دو سال چھوٹے تھے۔ [1] [2]

کدمبری دیوی کی ایک تصویر

انھوں نے نوجوان رابندر ناتھ کو اپنے تخلیقی تاثرات اور تبصروں سے ان کی بہت سی نظمیں تحریر کرنے کی ترغیب دیں۔ وہ ان کی ایک اچھی دوست اور پلے میٹ بھی تھیں۔ وہ ان خواتین میں سے ایک تھیں جنھوں نے گروجی کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ ٹیگور کے ساتھ ان کا رشتہ متنازع تھا اور اس میں المیے کے عناصر تھے۔

نامعلوم وجوہات کی بنا پر انھوں نے رابندر ناتھ ٹیگور کی شادی کے چار ماہ بعد 21 اپریل 1884ء کو خود کشی کرلی۔ [3] ٹیگور خاندان ہمیشہ ان کی خودکشی پر خاموش رہا۔ خاندانی مسائل کی افواہیں ان کی خودکشی کا باعث بنی ہیں۔ کدمبری دیوی کی موت کے بعد رابندر ناتھ پوری طرح ٹوٹ چکے تھے۔ ٹیگور کی ان کی یاد میں بہت سے نغمے اور نظمیں ہیں۔

  1. Wakil Ahmed (2012)۔ "Tagore, Jyotirindranath"۔ $1 میں Sirajul Islam، Ahmed A. Jamal۔ Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (Second ایڈیشن)۔ Asiatic Society of Bangladesh 
  2. Mallika Sengupta, Kobir Bouthan & Tamal Ghosh, Kadambari, 432 pp., (A novel), Ujjwal Sahitya Mandir, College St. Kolkata
  3. Tamal Ghosh۔ Kadambari۔ Ujjwal Sahitya Mandir.۔ صفحہ: 432