عہد ِحاضر کے شاعر، ادیب، نقاد اور بیوروکریٹ

پیدائش ترمیم

سید کرامت بخاری 1958ء میں ضلع میانوالی کے گاؤں ہرنالی میں خاندانِ سادات میں پیدا ہوئے،

تعلیم ترمیم

انھوں نے بھکر کالج سے بی اے اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔اے سیاسیات کی ڈگری حاصل کی،

عملی زندگی ترمیم

اس کے بعد سی ایس ایس کا امتحان امتیازی حیثیت میں پاس کرکے بیوروکریسی کا حصہ بنے اور شب و روز کی محنت ِشاقہ سے 22ویں گریڈ میں ترقی حاصل کی۔ 2018ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد صوبائی محتسب پنجاب کے مشیر مقرر ہو گئے۔

تصانیف ترمیم

کرامت بخاری نے اپنی سرکاری ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ ادب کی تاریخ کو 15 کتب پیش کیں

  • جلترنگ،
  • تشنگی،
  • خواب ریزے،
  • کیوں جاگتے ہو،
  • یادوں کا پیر اہن،
  • دشت ِآرزو،
  • جزیرہئ خواب،
  • مصحف ِغم،
  • رنج ِرائیگاں،
  • جائزنگ،
  • DESCOVERING SELF (نظموں کا انگریزی ترجمہ)
  • فن اور شخصیت(نثر)،
  • مساوات (نثر)،
  • تنقیدی مضامین (نثر)