کراچی جنگی قبرستان، دوسری عالمی جنگ کے فوجیوں کی تدفین کے لیے بنایا گیا تھا اس قبرستان میں پولینڈ اور برطانیہ کے فوجیوں کے علاوہ، عام مسلمانوں اور مسیحیوں کی بھی قبریں ہیں۔[1]

گورا قبرستان
Karachi War Cemetery
قبرستان کا منظر (2005)
تفصیلات
مقامکراچی
ملکپاکستان
متناقسات24°53′40″N 67°05′27″E / 24.8945°N 67.0909°E / 24.8945; 67.0909
قسمیو کے فوج، جنگ عظیم دوم
مالکدولت مشترکہ جنگی قبریں کمیشن
تعداد قبور642

برطانوی فوجیوں کی قبریں

ترمیم

گورا قبرستان میں ایک بڑی تعداد میں برطانوی فوجیوں کی قبریں بھی موجود ہیں۔ یہ نوآبادیاتی دور کی قبریں ہیں۔ قبروں پر لگے کتبوں کے اعتبار سے دیکھیں تو سب سے قدیم قبر 1851ء کی ہے۔ لیکن، تاریخی حوالوں میں اس قبرستان کے قیام کی تاریخ 1845ء درج ہے۔

پولینڈی فوجیوں کی قبریں

ترمیم

جنگ عظیم دوم کے دوران جبکہ جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کیا تو سنہ 1942ء سے 1945ء کی درمیانی مدت میں پولینڈ کے تقریباً 30 ہزار شہریوں نے کراچی میں پناہ لی تھی۔ انھیں کنٹری کلب اور ملیر میں بنائے گئے عارضی کیمپوں میں رکھا گیا تھا۔ پناہ گزینی کے دوران 58پولینڈشہری انتقال کر گئے جو اسی قبرستان میں مدفن ہیں۔

یادگار

ترمیم

سنہ 2005 میں پولینڈ کے قونصل خانے، نے اپنے 58 افراد کی آخری یادگار کو باقاعدہ سنگ مرمر کی مدد سے تعمیر کرایا اور اس پر واقعے سے متعلق تفصیلات کندہ کرائیں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Commonwealth War Grave Commission - Karachi"۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2008 
  2. http://www.urduvoa.com/content/one-seventy-year-old-graveyard/2687096.html گورا قبرستان کراچی

بیرونی روابط

ترمیم