کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن بلڈنگ
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن بلڈنگ (KMC Building) ایک نوآبادیاتی دور کی عمارت ہے جو کراچی کے وسط میں ايم.اے. جناح روڈ (بندر روڈ) پر واقع ہے۔ تعمیر سن 1927ع میں شروع ہوئی، سن 1930ع میں مکمل ہوئی، اور پھر سن 1932ع میں عمارت کا افتتاح ہوا۔ اسے کراچی میں تعمیراتی لحاظ سے اہم ترین عمارتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔