کول اسکلپٹنگ ترمیم

کول اسکلپٹنگ ایف۔ ڈی۔ اے سے منظور شدہ ایک آلے کا استعمال کرتے ہوئے چربی کو ٹھنڈ ا کر کے ختم کرنے کا نام ہے۔ اس عمل کو مسلسل ایک سے تین گھنٹے تک کرنا ہوتا ہے۔ انسانوں اور جانوروں پر کیے گئے تجربوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ کول اسکلپٹنگ سے متاثرہ جگہ سے تین مہینوں کے اندر اندر 20 سے 80% چربی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ ایک ہی اعضاء پر اس عمل کو ایک سے زیادہ دفتہ دہرایا بھی جا سکتا ہے لیکن پہلی دفعہ جو اثر پڑتا ہے وہ دوسری دفعہ نہیں نظر آتا۔ اس عمل کو لیپو سکشن suction کا نعم البدل بھی کہا جا سکتا ہے۔

طریقہ کار ترمیم

یہ آلہ ایک مسلسل رفتار سے جلد کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ موجودہ معلومات کے مطابق چربی کو جما دینے والے درجہ حرارت سے کم کرنے سے چربی کے ضائع ہونے کا عمل علاج کے تین دنوں کے بعد شروع ہوتا ہے اور گذشتہ تجربات کے مطابق 90 دنوں تک اس کا اثر ہوتا رہتا ہے۔[1]

چربی کم ہونے کی مقدار ترمیم

اس عمل کولے کر کیے گئے تجربات نے یہ واضح کیا ہے کہ دو مہینوں میں 4 ملی میٹر تک چربی گھٹائی جا سکتی ہے۔[2] اُسی جگہ پر دوبارہ وہ عمل دوہرانے سے ایک سے دو ملی میٹر کا مزید فرق پڑتا ہے۔ مختلف لوگوں پر کیے گئے تجربات کے نتائج خاصے مختلف رہے ہیں۔ اس عمل کو کروانے والے 30 فیصد لوگ اس سے ناخوش ہیں جبکہ 70 فیصد لوگ اس سے حاصل کردہ نتائج دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

نقصانات ترمیم

اس عمل کے نقصانات کے بارے جتنی بھی معلومات ہیں وہ محدود مقدار کے تجربات پر مبنی ہے۔ جلد کا لال ہو جانا، خراش پڑ جانا اور سُن ہو جانا عام طور پر زیادہ ہونے والے نقصانات ہیں۔ لیکن اُن میں سے کوئی بھی زیادہ خطرناک نہیں۔ جلد پر سے احساس ختم ہونے کا مسئلہ ایک مہینے کے اندر، اندر ٹھیک ہو جاتا ہے۔ بہت کم لوگوں پر تجربے کیے جانے کی وجہ سے اس کے بارے میں معلومات قابلِ بھروسا نہیں۔

ایف۔ ڈی۔ اے کی منظوری ترمیم

ستمبر 2010 میں امریکی ادارہ برائے خوراک و ادویات نے اس عمل کی منظوری دے دی۔ کیلیفورنیا کے ایک ادارے زیلٹیک ایستھیٹک، جس نے" کرایولی پولیس" کا آلہ ایجاد کیا، اس ادارے کو اسکوٹ وولف نے بنایا تھا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. " Coolsculpting "
  2. Avram, MM; Harry, RS (2009). "Cryolipolysis for subcutaneous fat layer reduction". Lasers in Surgery and Medicine 41 (10): 703–8.