کرزن ہال، ڈھاکہ انگریز دور میں ٹاون ہال کے طور پر بنائی گئی ایک عمارت تھی۔ جو ڈھاکہ یونیورسٹی کے قیام کے بعد سائنس فیکلٹی کی عمارت کے طور پر استعمال ہونے لگی۔ اسے وائسرائے ہند لارڈ کرزن سے منسوب کیا گیا ہے۔