کروروفلیا

ٹانگوں کی طرف جنسی توجہ

کرُوروفِلیا (یا ٹانگوں کی عُضو پرَستی) ایک جنسی کشش ہے، جس میں ایک انسان ٹانگوں کی طرف جنسی توجہ محسوس کرتا ہے۔ وہ لوگ جن کو کروروفلیا ہوتا ہے، رانوں، کھٹنوں، اور پنڈلیوں کی طرف جنسی توجہ محسوس کرتے ہیں۔

ایک خاتون کی ٹانگوں کی عکاسی۔

خصوصیات

ترمیم

اس کشش کے عام تاثرات میں ٹانگوں کے ساتھ مباشرت جسمانی تعامل شامل ہوسکتا ہے یا محض ایک خیالی تصور کے طور پر کام کرتا ہے جس کی دور سے تعریف کی جائے۔ وہ مرد جن کو کروروفیلیا ہوتا ہے، ٹانگوں کو خواتین کے جسم کا سب سے زیادہ پرکشش حصہ سمجھتے ہیں، ان کی دلفریب طبیعت کی وجہ سے۔

ثقافتی پس منظر

ترمیم

جدید دور میں، ٹانگوں کی عُضو پرَستی اکثر مغربی میڈیا کی لاشعوری ضمنی پیداوار کے طور پر ظاہر ہو سکتی ہے۔ جہاں بہت سی دوسری ثقافتیں عوامی سطح پر ٹانگوں کی نمائش کو غیر مناسب سمجھتی ہیں، وہیں مغربی ثقافت کی اکثریت نے ٹانگوں کی نمائش کو معمول بنا لیا ہے۔ بہت سے دوسرے ممالک میں، وہ شارٹس اور دوسرے کپڑے جو گھٹنے کے نیچے تک آتے ہیں کافی حد تک شریفانہ سمجھے جاتے ہیں۔ زیادہ تر مغربی میڈیا خواتین کی رانوں کی نمائش کو فروغ دیتا ہے۔ موجودہ دَور میں، گھٹنوں تک آنے والے لباس بنیادی طور پر شریفانہ سمجھے جاتے ہیں۔ کیونکہ وہ شرم گاہ اور ان کے ساتھ متصل حصوں (یعنی ران کی ہڈی) کو مکمّل طور پر ڈھانپ لیتے ہیں، جس کی وجہ سے دیکھنے والے کی توجہ شرم گاہوں کی جانب مبذول ہونے سے رک جاتی ہے۔ اس کے علاؤہ، اگر کوئی عورت اپنی ٹانگوں کو ٹخنوں تک بھی ڈھانپلے تو یہ اور بھی زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔