کریئر (انگریزی: Career) کسی شخص کا استعاری سفر ہے جو سیکھنے، کام اور زندگی کے دوسرے پہلوؤں سے بنتا ہے۔ اس اصطلاح کی کئی لوگ کئی طریقوں سے تعریف کرتے ہیں۔ اس انگریزی زبان کے لفظ کو "طرزِ معاش" بھی کہا جاتا ہے۔ اسی سے متصل "گائیڈنس" کا بھی انگریزی لفظ عام استعمال میں ہے۔ جس کے معنیٰ "رہنمائی" اور "ہدایت" کے ہیں۔ یعنی اس اصطلاح کو اصح طور پر "طرزِ معاش کے بارے میں رہنمائی" کہا جا سکتا ہے۔ جدید دور میں تعلیم کا بنیادی مقصد بچوں کو آسان طریقے سے روزگار کے قابل بنانا ہے، کیونکہ فرد سے افراد، افراد سے خاندان اور خاندانوں سے قوم وجود میں آتی ہے۔ فرد جو معاشرہ کی بنیادی اکائی ہے، جب تک وہ خوش حال نہیں ہوگا، کوئی بھی قوم اور ملک خوش حال نہیں ہو سکتے۔ ترقی پزیر ممالک میں معاشرے میں ایک خوش حال شخص کے ساتھ کئی لوگوں کی نوکری لگ جاتی ہے۔ مثلاً ایک کامیاب ڈاکٹر کے ساتھ کمپوڈر، نرس، آفس بوائے، ڈرائیور، چوکیدار، مالی، باورچی، گھر کی ماسی، سوئیپر، وغیرہ کی نوکریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔[1]

کریئر کی رہنمائی ترمیم

کسی کی زندگی میں کرئیر کا انتخاب بہت اہم فیصلہ ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر مناسب رہنمائی میسر نہ ہو تو ہو سکتا ہے کہ لوگ ایسے کیرئیر کا انتخاب کر یں جو ان کی دلچسپیوں، صلاحیت اور رجحان سے نہ ملتا ہو۔ اس لیے کریئر کی رہنمائی یا کرئیر کونسلنگ کسی کی دلچسپی اور رجحان کو جاننے اور اسے اپنے خواب کی تکمیل کے لیے کوشش کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس ضمن میں لوگوں کو ایسے طریقے ملیں گے جو مختلف کرئیروں کے انتخاب بارے ان کے علم میں اضافے کا موجب بنیں گے اور ان کو کسی بھی مخصوص کرئیر بارے رہنمائی فراہم ہوگی کہ وہ کو کسی مخصوص کرئیر کا انتخاب کیوں اور کیسے کرنا چاہیے۔[2] کریئر کی رہنمائی میں کسی بھی کے زمروں اور متبادلات کی بھی جان کاری دی جاتی ہے۔ مثلًا، ایک ڈاکٹر اپنے مطب میں مریضوں کو چانچ کر ہی خدمات فراہم کر سکتا، جب کہ دوسرا ڈاکٹر وہی اسناد کے ساتھ امراض کی تشخیص میں معاون ہو سکتا ہے، مثلًا خون کا معائنہ کر کے کسی مرض کے ہونے اور نہ ہونے کو طے کرنا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. کریئر کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
  2. "کریئر کونسلنگ"۔ 17 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019