کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ

کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ (انگریزی: Creative Commons license) عوامی حقوق نشر و اشاعت اجازت ناموں میں سے ایک مشہور سافٹ ویئر اجازت نامہ ہے جسے معروف ویب سائٹس مثلاً ویکیپیڈیا اور فری بیس وغیرہ استعمال کرتی ہیں۔ اس اجازت نامہ کو ایک امریکی غیر منفعت بخش تنظیم کریئیٹیو کامنز نے ترتیب دیا ہے۔ اس اجازت نامہ کو اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی مصنف دوسروں کو اپنی تخلیق کی اشاعت و استعمال اور اس کی بنیاد پر مزید کام کرنے کے حقوق دینا چاہتا ہے، نیز اس اجازت نامہ کے تحت مصنف دوسروں کو جملہ حقوق دینے کی بجائے بعض حقوق بھی دے سکتا ہے مثلاً یہ قید لگائی جا سکتی ہے کہ اس کے کام کا تجارتی و کاروباری استعمال نہیں ہوگا، محض غیر تجارتی استعمال کی اجازت ہے۔

اس ویڈیو میں کریئیٹیو کامنز اجازت ناموں کے کاروباری استعمال کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
کریئیٹیو کامنز اجازت ناموں کی تشریح مختلف زبانوں میں۔

کریئیٹیو کامنز اجازت ناموں کی متعدد اقسام ہیں، جو آپس میں شرائط استعمال میں اختلاف رکھتی ہیں۔ کریئیٹیو کامنز تنظیم نے اپنے اولین اجازت نامے 16 دسمبر 2002ء کو شائع کیے تھے۔ اور ان کا تازہ ترین چوتھا نسخہ نومبر 2013ء میں شائع ہوا۔[1]

اقسام

Wanna Work Together؟ اینی میشن از کریئیٹیو کامنز
مییر اور بیٹل کے اینی میشن کا دوسرا نسخہ کریئیٹیو کامنز کی وضاحت کرتا ہے۔
 
کریئیٹیو کامنز اجازت ناموں کی ترتیب

اجازت ناموں کی یہ اقسام بنیادی طور پر چار عناصر پر مشتمل ہیں، ہر ایک کی تفصیل ذیل میں درج ہے۔[2]

آئکون حقوق وضاحت
  انتساب (BY) اجازت نامہ کے حاملین اس کام کی نقل و اشاعت اور اسے تقسیم کر سکتے ہیں، نیز اس سے اخذ کر کے مزید مواد بھی تیار کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ اپنے تیار کردہ مواد میں متعلقہ مصنف یا اجازت نامہ دینے والے کا اس انداز میں ذکر کرے جیسا مصنف یا اجازت نامہ دینے والے نے بتایا ہے۔
  یکساں شراکت (SA) اجازت نامہ کے حاملین اس کام کی نقل و اشاعت اور اسے تقسیم کر سکتے ہیں، نیز اس سے اخذ کر کے مزید مواد بھی تیار کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ اپنے تیار کردہ مواد کو اسی اجازت نامہ کے تحت جاری کریں جس کے تحت اصل مصنف نے جاری کیا ہے۔
  غیر تجارتی (NC) اجازت نامہ کے حاملین اس کام کی نقل و اشاعت اور اسے تقسیم کر سکتے ہیں، نیز اس سے اخذ کر کے مزید مواد بھی اس شرط پر تیار کر سکتے ہیں کہ اس کا تجارتی استعمال نہیں ہوگا۔
  بلا اشتقاق (ND) اجازت نامہ کے حاملین اس کام کی نقل و اشاعت اور اسے تقسیم کر سکتے ہیں، لیکن اس سے اخذ کر کے مزید مواد تیار نہیں کر سکتے۔

ان شرائط کو آپس میں ضم کرنے سے سولہ ممکنہ اجازت نامے بنتے ہیں جن میں گیارہ اجازت نامے درست اور بقیہ پانچ غلط ہیں۔

چھ کثیر الاستعمال اجازت نامے

جو گیارہ اجازت نامے درست ہیں، ان میں سے پانچ میں "BY" کی دفعہ موجود نہیں ہے لہذا ان کا استعمال نہیں ہوتا کیونکہ 98 فیصد اجازت ناموں میں انتساب کی شرط درج ہوتی ہے تاہم انھیں ویب سائٹ پر حوالہ کے لیے باقی رکھا گیا ہے۔[3][4][5] بقیہ چھ اجازت نامے انتہائی کثرت سے استعمال ہوتے ہیں۔[5][6]

آئکون وضاحت اختصار
  فقط انتساب BY
  انتساب + بلا اشتقاق BY-ND
  انتساب + یکساں شراکت BY-SA
  انتساب + غیر تجارتی BY-NC
  انتساب + غیر تجارتی + بلا اشتقاق BY-NC-ND
  انتساب + غیر تجارتی + یکساں شراکت BY-NC-SA

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. کریئیٹیو کامنز اجازت ناموں کے نسخے
  2. "What are Creative Commons licenses?"۔ Frequently Asked Questions - Creative Commons۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 26, 2015 
  3. "Retired Legal Tools"۔ Creative Commons۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ May 31, 2012 
  4. "Announcing (and explaining) our new 2.0 licenses"۔ Creativecommons.org۔ May 25, 2004۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 20, 2013 
  5. ^ ا ب "About The Licenses - Creative Commons"۔ Creative Commons۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 26, 2015 
  6. "CC0"۔ Creative Commons۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ February 22, 2010 

بیرونی روابط

کریئیٹیو کامنز / یکساں-شراکت اجازت نامہ