Chrysler Building by David Shankbone Retouched.jpg

کریسلر بلڈنگ
کریسلر بلڈنگ

کرسلر بلڈنگ ایک آرٹ ڈیکو فلک بوس عمارت ہے جو نیو یارک شہر میں مین ہٹن کے مشرقی جانب، مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں 42 ویں اسٹریٹ اور لیکسنگٹن ایونیو کے قطع پر واقع ہے۔ 1,046 فٹ (319 میٹر) بلند ، یہ اسٹیل کے فریم ورک کے ساتھ اینٹوں سے بنی دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہے اور یہ سنہ 1930ء میں مکمل ہونے کے بعد گیارہ ماہ تک دنیا کی بلند ترین عمارت تھی۔ [1] بمطابق 2019 ء،کریسلر نیویارک شہر کی بارھویں نمبر پر بلند عمارت 12th-tallest building in the city ہے جو نیویارک ٹائمز بلڈنگ The New York Times Buiding سے ملحق ہے۔ [2]

ابتدائی طور پر، رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اور ریاست نیویارک کے سابق سینیٹر ولیم ایچ رینالڈز کا ایک پروجیکٹ تھا، جسے والٹر کرسلر نے تعمیر کیا تھا، جو کریسلر کارپوریشن کے سربراہ تھے۔ کرسلر بلڈنگ کی تعمیر، جو ایک ابتدائی فلک بوس عمارت تھی ، کی خصوصیت 40 وال سٹریٹ اور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے ساتھ دنیا کی بلند ترین عمارت بننے کے لیے تھی۔ اگرچہ کرسلر بلڈنگ خاص طور پر کار مینوفیکچرر کے لیے بنائی اور ڈیزائن کی گئی تھی، مگر کارپوریشن نے نہ تو اس کی تعمیر کے لیے ادائیگی کی اور نہ یہ اس کی ملکیت تھی۔ بلکہ والٹر کریسلر نے پوری لاگت کو ذاتی فنڈ سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس کے بچوں کو یہ وراثت میں مل سکے۔ ایک ملحقہ اضافی تعمیر سنہ 1952ء میں مکمل کی گئی اور اس عمارت کو اگلے سال کریسلر خاندان نے کئی مالکان کے ہاتھوں فروخت کر دیا۔جب کرسلر بلڈنگ کا افتتاح ہوا، تو عمارت کے ڈیزائن کے بارے میں ملے جلے جائزے سامنے آئے، کچھ نے اسے بے بنیاد اور غیر حقیقی قرار دیا، دوسروں نے اسے جدت اور آئیکونک قرار دیا۔ آج اس عمارت کو آرٹ ڈیکو آرکیٹیکچرل سٹائل کے پیراگون کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ سنہ 2007ء میں، امریکن انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس نے اسے امریکا کے پسندیدہ فن تعمیر میں نویں نمبر پر رکھا تھا۔ سامنے کا رخ اور اندرونی حصہ سنہ 1978ء میں نیو یارک شہر کے نامزد نشانات میں سے ایک بن گیا اور اس ڈھانچے کو سنہ 1976ء میں نیشنل ہسٹورک لینڈ مارک کے طور پر تاریخی مقامات کے قومی رجسٹر میں شامل کیا گیا۔

  1. "The History of Measuring Tall Buildings"۔ Council on Tall Buildings and Urban Habitat۔ 2012-04-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-01
  2. {{حوالہ خبر}}: استشهاد فارغ! (معاونت)