کریویلا امریکن الیکٹرونک ڈانس میوزک بینڈ ہے جس کا تعلق نارتھ بروک، الینائی، متحدہ ریاست امریکا سے ہے، یہ بینڈ 2007 میں بنا تھا [1]۔

ان کا موسیقی کا انداز بنیادی طور پر آئی ڈی ایم [2] [3] [4]، ڈانس روک اور ڈانس پوپ [5] کہلایا جاتا ہے۔ ان کا انداز بہت سی دیگر الیکٹرانک موسیقی کی قسموں سے متاثر ہے جس میں شامل ہے الیکٹرو ،ڈب سٹیپ، ڈرم اور بیس ٹریپ میوزک شامل ہیں۔ [6]

ان کی پہلی مختصر البم یا ای پی (EP)، پلے ہارڈ، 18 جون 2012 کو جاری ہوا تھا، صرف بیٹ پورٹ پلیٹ فارم پر۔ اس کے بعد دوسرے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 26 جون 2012 کو ریلیز ہوا [7]۔

کچھ عرصے بعد ان کی پہلی البم گیٹ ویٹ (Get Wet) 24 ستمبر 2013 کو آئی ٹیونز پر ریلیز ہوئی۔ [8]

یہ بینڈ دو بہنوں جہان یوسف اور یاسمین یوسف پر مشتمل ہے [1]۔ شروع میں یہ تین اراکین پر مشتمل تھا، ان کی تیسری ممبر اور پروڈیوسر کرسٹوفر ٹرینڈل بینڈ کو 2014 میں چھوڑ گئیں [9]۔

بینڈ کا نام بنیادی طور پر جہان یوسف کی املا کی غلطی کا نتیجہ ہے جو لفظ "cruel" سے نکلا جب دونوں بہنیں گیت لکھا کرتی تھیں، اس بینڈ کا کروایلا ڈی ول سے کوئی تعلق نہیں [10]۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Krewella"۔ chicagotribune.com۔ Chicago Tribune۔ June 5, 2012 
  2. Andy Kellman۔ "Krewella - Biography & History"۔ AllMusic 
  3. Kerri Mason (February 27, 2013)۔ "EDM Trio Krewella: 'Alive' And Kicking"۔ Billboard 
  4. "Krewella charts own course in EDM, pop"۔ The Columbian۔ September 26, 2013 
  5. "Krewella Releases on Beatport"۔ www.beatport.com 
  6. "Krewella – "Play Hard" EP"۔ December 19, 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ June 11, 2012 
  7. "Get Wet by Krewella on iTunes"۔ آئی ٹیونز, Apple Music۔ September 20, 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ November 17, 2015 
  8. "EDM Superstars Krewella Mired In Legal Mess Involving DJ's Newfound Sobriety"۔ The Hollywood Reporter۔ September 30, 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ September 30, 2014 
  9. "Local Q&A: Krewella"۔ اخذ شدہ بتاریخ June 6, 2013 
  10. "Introducing: Krewella"۔ March 16, 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 8, 2013